کراچی میں 22 کروڑ روپےکی واردات کرنیوالے 2 ملزمان لاہور سے گرفتار

Calender Icon پیر 17 اگست 2026

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا بتانا ہے کہ ملزم مہتاب اور اس کے رشتہ دارعبدالرحمان کو جھنگ سےگرفتارکیاگیا،گرفتار ملزم مہتاب کےخلاف چوری و نقب زنی کے18 مقدمات درج ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم اپریل میں کراچی کےعلاقےصدرمیں 22 کروڑ روپےکی چوری میں ملوث رہا، اس کے علاوہ ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے۔

مزید پڑھیں:سرکاری معالجین چیک اپ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی : جیل حکام رپورٹ

ملزم عبدالرحمان سے9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ملزمان سےاسلام آباد کےتھانا رمنا میں درج چوری کےمقدمہ کامسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔