ڈونلڈ ٹرمپ کا بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار

Calender Icon اتوار 8 فروری 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بارک اوباما کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے غلطی نہیں کی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو پوسٹ کرنے سے طوفان کھڑا ہوا تھا، ٹرمپ کی پوسٹ کردہ ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا تھا۔