بلوچستان میں میٹرک امتحانات آج سے شروع

Calender Icon منگل 10 فروری 2026

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔

بلوچستان بورڈ حکام کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں تقریباً 1 لاکھ 45 ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جماعت نہم کے 68462 اور دہم کے 75817 امیدوار شامل ہیں۔

ان امتحانات کے لیے صوبے میں 434 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 1263 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا گیا ہے۔