ویرات کوہلی کی گلین فلپس کو جان سینا کے انداز میں چھیڑنے کی ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعرات 5 نومبر 2026

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی(Virat Kohli) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی بیٹنگ کے ساتھ دلچسپ حرکت کے باعث بھی توجہ کا مرکز بن گئے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران 15ویں اوور میں کیوی بیٹر گلین فلپس بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو پس منظر میں جان سینا کا مشہور انٹری میوزک چل رہا تھا۔

اسی موقع پر کوہلی نے دور سے فلپس کی جانب دیکھتے ہوئے جان سینا کا مشہور ’یو کینٹ سی می‘ اشارہ کیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ گئی؟ اصل حقیقت جانیں

بعد ازاں کوہلی خود فلپس کے قریب پہنچے اور ایک مرتبہ پھر یہی انداز اپنایا تاہم فلپس اس دوران اپنے ساتھی کھلاڑی سے ایسے بات کرتے رہے جیسے کوہلی کو نظر انداز کر رہے ہوں۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے کوہلی کی اس شرارت کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔