تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا، وزیر پارلیمانی امور

Calender Icon منگل 10 فروری 2026

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا کہ تیراہ میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیراہ کے عوام نے برف باری کی وجہ سے انخلا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تیراہ میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی ہو رہی ہے۔ وفاق فاٹا کو 28 ویں ترمیم کے ذریعے واپس لینے کو تیار ہے۔