خضدار، خواتین کا روپ دھارے دہشتگردوں کی فرار کی کوشش ناکام، 4 گرفتار

Calender Icon بدھ 1 اکتوبر 2025

ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خواتین کا روپ دھارے دہشت گردوں کی فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران خواتین کا لباس پہن کر بھاگنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ قوم کے تعاون سے دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔