سعودی کابینہ کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور نفاذ پر زور

Calender Icon بدھ 11 فروری 2026

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور نفاذ پر زور دیا گیا، کابینہ کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سیاسی حل تلاش کیا جائے۔

سعودی کابینہ نے اردن اور ترکیہ سے جوہری تعاون کے معاہدے پر مذاکرات کی منظوری دیدی، سعودی کابینہ نے قطر سے تیز رفتار الیکٹرک ریل معاہدے کی بھی منظوری دی۔