واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر خالد اعوان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں پُروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی قیادت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوامی خدمت کی علمبردار جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جمہوری اقدار کے سفیر ہیں اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور باصلاحیت قیادت کے حامل ہیں جبکہ آصف علی زرداری بھٹو شہداء کے ویژن کے مطابق قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔












اتوار 15 فروری 2026 