مسئلہ کشمیرکا منصفانہ حل خطے میں امن کی ضمانت ہوگا، چیئرمین سینیٹ

Calender Icon پیر 16 فروری 2026

نیویارک:(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی جمہوری اقدار کے سفیر ہیں۔ امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی قیادت سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے۔پہلگام واقعہ پرہم نے بھارت کو غیرجانبداردانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کاغرورچند گھنٹوں میں خاک میں ملا کرمعرکہ حق میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت کو تمام عالمی فورمزپر بھی ناکامی کاسامناکرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی وفدنے دنیابھرمیں بھارت کی بھونڈی حرکت پر بھرپور موقف پیش کیا۔

یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ بھارتی سکیورٹی فورسزمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں ہے ۔