لبنان:(ویب ڈیسک)مشرقی علاقے وادی بقاع میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ مجدل عنجر کے قریب شامی سرحد اور المصنع کراسنگ کے مقام پرگاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں فلسطینی اسلامی جہاد کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا، تاہم تنظیم کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ کارروائی نومبر 2024 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دی جا رہی ہے۔ لبنان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔












پیر 16 فروری 2026 