تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ’اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز‘ مشقوں کا آغاز کردیا۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان مشترکہ مشقوں کی نگرانی اور فیلڈ مانیٹرنگ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور کررہے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق جنگی مشقوں کے بنیادی مقاصد میں پاسداران انقلاب بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا، آبنائے ہرمز کے علاقے میں ممکنہ سکیورٹی اور فوجی خطرات کی صورت میں جوابی فوجی کارروائی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لینا اور خلیج و بحیرۂ عمان میں ایران کی جغرافیائی و اسٹریٹجک اہمیت کا مؤثر استعمال شامل ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں میں کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کے اشارہ دیا ہے۔












پیر 16 فروری 2026 