مذاکرات کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علی خامنہ ای

Calender Icon بدھ 18 فروری 2026

تہران:(ویب ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن مقاصد کے لیے ہیں اور ہم خلوص نیت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا۔خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں میں ایران کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے دباؤ کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے۔ایران تصادم نہیں چاہتا تاہم ہماری مذاکرات کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔