فیلڈ مارشل عظیم شخص اور بہت بڑے فائٹر ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon جمعرات 19 فروری 2026

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں شریک تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے 8جنگیں رکوائیں، ان جنگوں میں بہت مشکلیں جنگیں بھی تھیں، فیلڈ مارشل ایک عظیم شخص اور بہت بڑے فائٹر ہیں، میں شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مارکوروبیو ،اسٹیو وٹکوف نے جیرڈکشنر نے غزہ کیلئے بہت کام کیا، بورڈ آف پیس میں بہت سے پیارے ملک شامل ہیں، پائیدار امن کیلئے بورڈ آف پیس اہم فورم ہے، ہم سب قیام امن کیلئے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں امن کیلئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا، اہداف کے حصول کیلئے بورڈ آف پیس کے علاوہ کوئی فورم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا میں نویں جنگ بھی ختم کرانے کے قریب ہیں،کچھ جنگیں 35،کچھ 32سال سے جاری تھیں،دنیا میں امن سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ ہوا۔

ان کا کہناتھا کہ میں نے پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاک بھارت جنگ میں 11طیارے گرائے گئے، پاکستان کے فیلڈ مارشل عظیم شخص ہیں، فیلڈ مارشل بہت بڑے فائٹر ہیں، میں شہبازشریف کو بہت پسند کرتا ہوں، جنگ کے دوران ڈیل کرانا مشکل کام ہوتا ہے، پاک بھارت جنگ کے دوران وزیراعظم شہباشریف سے تعلقات مضبوط ہوئے۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ پاک بھارت جنگ میں بہت شدت آرہی تھی، میں نے اپنا کردار ادا کراتے ہوئے جنگ کو رکوایا، بھارتی وزیراعظم سے کہا جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگاؤں گا۔

غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس ڈونلڈ ٹرمپ انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں ہورہا ہے جہاں سعودی وزیر خارجہ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیراعظم شہباز شریف ، انڈونیشیا،قطر، یواے ای ،آذربائیجان اور غزہ بورڈ آف پیس کے دیگر رکن ممالک بھی اجلاس میں شریک ہیں۔