کوئٹہ(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز، مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور وفاق اور صوبے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت دیرپا حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور صوبے نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پہلا کلائمیٹ فنڈ قائم کر دیا ہے۔
رومینا خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت بلوچستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔












جمعہ 20 فروری 2026 