نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے، نالہ لئی کٹاریاں(Katarian) میں پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی۔
نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد شدید بارش کے باعث پیرودھائی کا علاقہ زیرِ آب آ گیا۔
پانی میں ڈوبے گھر میں محصور فیملی کی مدد کی اپیل پر ریسکیو ٹیموں نے گھر میں پھنسے 4 افراد کو پانی سے نکال لیا۔
مزیدپڑھیں:معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، شہری نشیبی علاقوں اور نالہ لئی سے دور رہیں۔
ایم ڈی واسا عزیز اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 17 فٹ ہے۔













پیر 17 اگست 2026 

