آج شب چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر آئے گا

Calender Icon ہفتہ 28 فروری 2026

آج شب چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس موقع پر چاند 91 فیصد روشن ہو گا جبکہ دیگر چمک دار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق خانۂ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا، اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں مسلمان آسان طریقے سے قبلہ رُخ کا تعین کر سکیں گے