اماراتی بزنس گروپ سربراہ کا ٹرمپ کو ایران پر حملے کیخلاف کھلا خط

Calender Icon جمعرات 5 مارچ 2026

عرب امارات (ویب ڈیسک)اماراتی بزنس گروپ کے سربراہ خلف الحبتور نے صدر ٹرمپ کو ایران پر حملے کیخلاف کھلا خط لکھ گیا۔

خط میں اماراتی بزنس مین نے سوال اٹھایا کہ خلیج اور مشرقِ وسطیٰ کو ایران کے ساتھ فوجی تنازع میں گھسیٹنے کا اختیار ٹرمپ کوکس نے دیا؟

اماراتی بزنسمین کا کہنا تھا کہ جنگ کا فیصلہ صرف ٹرمپ کا تھا یا اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا کو جنگ میں دھکیل دیا۔

خط میں تحریر کیا گیا کہ جنگ کے فیصلوں پر مکمل شفافیت اور جوابدہی ہونی چاہیے۔ خطے کے ممالک کے نقصانات کا ذمہ دار کون ہوگا، یہ واضح کیا جائے۔