ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calender Icon جمعہ 6 مارچ 2026

ایران (ویب ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران نے خلیج میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ تازہ حملوں میں کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران زمینی افواج کے مختلف اقسام کے تباہ کن ڈرونز نے کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بڑی تعداد میں نشانہ بنایا ہے۔ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں اور آنے والے چند گھنٹوں میں مزید حملے کیے جائیں گے۔