ٹرمپ کا امن بورڈ اہل فلسطین کیلئے مفید نہیں ہوگا تو انڈونیشیا اس سے نکل جائے گا، صدر

Calender Icon ہفتہ 7 مارچ 2026

انڈونیشیا کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہیں ہوگا تو انڈونیشیا اُس سے نکل جائے گا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں فلسطین کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے شامل ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے صدر نے مزید کہا کہ اگر امن بورڈ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے ہدف سے ہٹتا ہے تو وہ انڈونیشیا کو اس سے الگ کرنے کے لیے تیار ہیں۔