وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے ،اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کیلئےخطرات ہیں۔ اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، ،پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی متعارف کروائی ،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں شروع کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں،مریم نواز نے کہا کہ ’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو بہتر بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی،سولرائزیشن اورماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
منگل 16 ستمبر 2025












