راولپنڈی، ڈکیتی کا ملزم، سی سی ڈی مقابلے میں زخمی، گرفتار

Calender Icon جمعرات 12 مارچ 2026

راولپنڈی (نیوزڈیسک) علاقے وارث خان میں گھر جاتی بہنوں سے ڈکیتی کے واقعے کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کر دی گئی۔

سی سی ڈی کو تفتیش ملنے کے بعد گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ سی سی ڈی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جبکہ اس کے فرار کے راستوں سے مزید کیمرہ فوٹیجز حاصل کر کے اسے ٹریس کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق واردات کے بعد ملزم رحیم آباد کے قریب پہنچا جہاں ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اس کی تلاش کی گئی۔ سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سبیل ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کا تعلق باغ آزاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے خلاف جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں 12 مقدمات درج ہیں جن میں گنجمنڈی تھانے میں 4، سبزی منڈی میں 3 جبکہ پیر ودہائی ، بنی اور وارث خان میں ایک ایک مقدمہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو اور تھانہ کھنہ میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔