امریکی طیارہ عراق میں گر کر تباہ، سینٹ کام کی تصدیق

Calender Icon جمعہ 13 مارچ 2026

بغداد (نیوز ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے مغربی عراق میں امریکی طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سینٹ کام نے کہا کہ ایندھن بھرنے والے طیارے کے سی 135 کے نقصان سے آگاہ ہیں، ایک طیارہ مغربی عراق میں گرا اور دوسرا بحفاظت لینڈ کر گیا۔

اپنے پیغام میں امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران پیش آیا ہے، اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔