تہران (نیوز ڈیسک) امریکی و اسرائیلی فورسز کے ایران میں جاری فضائی حملوں کے دوران ایرانی ہلال احمر کے 3 کارکنان زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں بمباری اور دھماکوں کی شدت بڑھ گئی ہے، تازہ حملے تہران قم روڈ پر ہوئے، اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں انسانی امداد فراہم کرنے والے عملے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے دوران عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جن سے انسانی امداد اور سروسز کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔












جمعہ 13 مارچ 2026 