پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافے کا امکان

Calender Icon ہفتہ 14 مارچ 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مہنگا پیٹرول،خزانے پرمیٹرو بس کیلئے دی جانیوالی سبسڈی کا بوجھ بڑھنے لگا،میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافے کا امکان ہے،لاہورملتان، راولپنڈی میٹروبس سروس کےکرایوں میں دس روپے اضافے کی تجویز پرغور کیا جارہا ہے۔

تجویز خزانے پرمیٹرو بس کیلئے دی جانیوالی سبسڈی کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے دی گئی ہے،کرایوں میں اضافےکااطلاق ممکنہ طورپر26 مارچ سےکرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ترجمان میٹروبس کا کہنا ہے کہ میٹروبسوں کےکرایوں میں اضافے کےحوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،خیال رہے کہ میٹرو بس کا موجودہ کرایہ 30 روپے ہے۔