آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارشیں

Calender Icon ہفتہ 14 مارچ 2026

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق آج سے 16 مارچ تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں کی شاہراوں پر بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے بارشوں کے دوران مسافروں کو بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔