امارات کا خرگ پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مسترد

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

متحدہ عرب امارات نے ایران کے اس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ امریکا نے خرگ جزیرے پر حملے کے لیے متحدہ عرب امارات کی زمین استعمال کی تھی۔

خرگ ایران کا ایک ایسا جزیرہ ہے جہاں سے تیل کی برآمدات ہوتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں ذہانت نظرنہیں آتی۔

اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور غرغاش نے کہا کہ امارات کو دفاع کاحق ہے مگر دلیل اور منطق کو ترجیع بنایا ہوا ہے۔