اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، امریکی نیوز ویب سائٹ

Calender Icon اتوار 15 مارچ 2026

ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرونز کے بڑھتے حملوں کے بعد اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز تیزی سے کم ہورہے ہیں۔

امریکی نیوزویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا کہ اس کے پاس بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز بہت کم رہ گئے۔ امریکا اسرائیل کی کم انٹرسیپٹر صلاحیت سے مہینوں سے آگاہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے لبنان کی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچی آدرائی نے کہا کہ جو بھی ٹرک ساحل کے ساتھ چلتا دیکھا جائے گا اسے نشانہ بنائیں گے۔