تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے علی لاریجانی نے لکھا کہ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے، ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔
لقد تردّد أن ما تبقّى من شبكة إبستين يعمل على إعداد مؤامرةٍ تهدف إلى افتعال حادثةٍ على غرار هجمات الحادي عشر من سبتمبر، تمهيداً لاتهام إيران بالوقوف وراءها.
إن الجمهورية الإسلامية الإيرانية ترفض من حيث المبدأ مثل هذه المخططات والعمليات الإرهابية، ولا تخوض حرباً مع الشعب الأمريكي. pic.twitter.com/01v6FzsyyL— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 15, 2026
دوسری جانب ایران نے علاقائی ممالک کو بھی امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کیا ہے، ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرون کی کاپی استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔












پیر 16 مارچ 2026 