گیس تنصیب پر حملے کے بعد قطر نے 2 ایرانی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
قطری حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی سفارتکاروں کی مقررہ وقت میں روانگی یقینی بنائی جائے۔
علاوہ ازیں قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی ساؤتھ پارس فیلڈ کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملہ عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہے۔












جمعرات 19 مارچ 2026 