ایران کے ریاض پر بیلسٹک میزاٸل حملے

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزاٸل حملے، 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جبکہ ان واقعات میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سعودی دارلحکومت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، شہر کی فضاؤں سے میزائل گزرتے دیکھے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی میزائل کے ٹکڑے گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔