امریکہ کو حملے کا پیشگی علم تھا اور منظوری بھی دی گئی: بارک راوید

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی صحافی بارک راوید نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے متضاد دعویٰ سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اسرائیلی حملے کا پیشگی علم تھا۔

بارک راوید کے مطابق سینئر اسرائیلی اور امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے امریکہ نے نہ صرف حملے سے قبل آگاہی حاصل کی بلکہ اس کی منظوری بھی دی۔

قطر کے گیس فیلڈز پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کو ایران میں ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کا علم نہیں تھا اور نہ ہی قطر اس میں شامل تھا۔