شادیوں پر فضول خرچی؟کاشف خان نےبچنے کاطریقہ بتادیا

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

کراچی(ویب ڈیسک)معروف کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی پر فضول خرچی سے بچنے کا طریقہ بتادیا۔
کاشف خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کی جہاں شادی سمیت زندگی کے مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شادی پر کس طرح سے خرچہ بچانا چاہیے ؟اس کا جواب دیتے ہوئے کاشف خان نے کہا کہ شادی کے موقع پر سب کی ہی خواہشات ہوتی ہیں، اپنی خواہشات کو پورا کریں اور ساتھ ہی خرچوں کو کم کرنے کا بھی خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگے لباس اور جیولری خریدنے سے گریز کریں، اچھے اور ڈیزائنر جوڑے کرائے پر مل جاتے ہیں حتیٰ کہ سونے اور چاندی کی جیولری بھی کرائے پر مل جاتی ہے۔
لڑکے والوں کو تحفہ دینے کے سوال پر کاشف خان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کی شادی میں ہم نے یہ پہلے سے ہی طے کرلیا تھا کہ جو لڑکے کی ذمہ داری ہے وہ خود پورا کریں گے اور جو ہماری ذمہ داری ہے وہ ہم کریں گے، رشتے داروں کو کپڑے دینے کا رواج چلا گیا ہے، اب کوئی پورے خاندان کے کپڑے نہیں بناتا، اب لوگ مہندی اور شادی کو ملا کر شیندی کی ایک ہی تقریب رکھتے ہیں اس طرح سے بھی خرچا بچایا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جس کی شادی کی کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ شادی کی زائد تقریبات اور اخراجات پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔