آسکرز پارٹی سے قبل کم کارڈیشین جھاڑیوں میں گر پڑیں، ویڈیو وائرل

Calender Icon جمعرات 19 مارچ 2026

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) 2026 کے آسکرز آفٹر پارٹی سے قبل معروف امریکی ریئلٹی اسٹار Kim Kardashian ایک غیر متوقع اور شرمندگی کا باعث بننے والے واقعے کا شکار ہو گئیں، تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم کارڈیشین اپنی قریبی دوست اسٹیفنی شیفرڈ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے اپنے جوتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہیں مزید فِٹ ہونا چاہیے، مگر چند لمحوں بعد ہی وہ توازن کھو بیٹھیں اور پیچھے کی جانب جھاڑیوں میں گر گئیں۔


واقعے کے فوراً بعد موقع پر موجود افراد نے انہیں سہارا دے کر اٹھایا۔ کم کارڈیشین نے ہلکی سی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ٹخنے میں جھٹکا لگا ہے، تاہم وہ خود چلنے کے قابل رہیں اور کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ گرنے کے دوران انہوں نے ایک خاتون کے ہاتھ میں موجود ڈبہ بھی پکڑ لیا، جس پر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں کم کارڈیشین نے اپنی تیاری کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں وہ سنہری رنگ کے خوبصورت گاؤن میں تصاویر کے لیے پوز دیتی نظر آئیں۔

دوسری جانب ان کی ذاتی زندگی بھی خبروں میں ہے، جہاں ان کا نام معروف فارمولا ون ڈرائیور Lewis Hamilton کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے قربت کی خبریں زیر گردش ہیں، جنہیں حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں نے مزید تقویت دی ہے۔