عید الفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام خصوصی پیغام

Calender Icon اتوار 22 مارچ 2026

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عید الفطر کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے اگلے محاذوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے عوام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

سخت موسمی حالات اور برف پوش پہاڑوں پر فرائض انجام دینے والے جوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن عزیز کا دفاع اولین ترجیح ہے اور وہ ہر وقت چوکس ہیں تاکہ قوم پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکے۔

پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے وہ ہمہ وقت تیار ہیں اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ عید کے موقع پر اپنے اہلِ خانہ سے دور ہیں، مگر ملک کی سلامتی اور عوام کی خوشی ہی ان کے لیے سب سے بڑی عید ہے۔

جوانوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قوم کا اعتماد اور محبت ان کے حوصلے کو مزید بلند کرتی ہے اور وہ ہر حال میں وطن کے دفاع کیلئے مستعد رہیں گے۔

عید کے اس پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوان پوری مستعدی کے ساتھ ملک کے دفاع کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔