ایمان فاطمہ کے بھائی کی رجب بٹ سے بیٹے سے ملنے کی اپیل

Calender Icon اتوار 22 مارچ 2026

سوشل میڈیا پر معروف جوڑی ایمان فاطمہ اور رجب بٹ کے درمیان اختلافات ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی 2024ء میں ہوئی تھی، تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی رجب بٹ کو قانونی مسائل کے باعث ملک سے باہر جانا پڑا، جبکہ ایمان فاطمہ پاکستان میں رہیں اور اسی دوران ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام کیوان سلطان رکھا گیا۔

ابتدائی دنوں سے ہی اس رشتے میں کشیدگی کی خبریں سامنے آتی رہیں، جس کی ایک بڑی وجہ رجب بٹ پر مبینہ بے وفائی کے الزامات بتائے جاتے ہیں، اب ایمان فاطمہ کو طلاق کا نوٹس بھی موصول ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔


اپنے پیغام میں انہوں نے رجب بٹ سے اپیل کی کہ وہ آ کر اپنے بیٹے کیوان سلطان سے ملاقات کریں۔

عون شیخ نے کہا کہ یہ رجب بٹ کے لیے ایک اوپن انویٹیشن ہے، خاص طور پر اس لیے کہ یہ ان کے بیٹے کی پہلی عید ہے۔

تاہم اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کئی صارفین نے اس معاملے کو سوشل میڈیا پر لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خاندانی معاملات کو نجی طور پر حل کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ معاملہ دوبارہ سوشل میڈیا پر گھسیٹا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے نے مشورہ دیا کہ اس طرح پوسٹ کرنے کے بجائے براہِ راست رابطہ کیا جائے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو وقار کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنا زیادہ بہتر ہے۔