کیوبا میں ایک ہفتے کے اندر دوسرا بڑا بلیک آؤٹ ہوگیا، جس کے بعد پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا۔
دارالحکومت ہوانا سمیت ملک بھر میں بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا۔
وزارت توانائی کیوبا کا کہنا ہے کہ شام کے وقت نیشنل گرڈ اچانک بند ہو گیا تھا۔
اس سے قبل کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہو چکا ہے اور 1 کروڑ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے تھے۔
کیوبا کی سرکاری بجلی کمپنی یونین ناسیونال الیکٹریکا کے مطابق قومی گرڈ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، یہ گزشتہ 4 ماہ میں تیسرا بڑا بلیک آؤٹ ہے۔












اتوار 22 مارچ 2026 