لبنان سے ایرانی سفیر کی بیدخلی پر حزب اللہ کا شدید احتجاج

Calender Icon منگل 24 مارچ 2026

بیروت (ویب ڈیسک)لبنان کی جانب سے ایران کے سفیر کی بے دخلی پر حزب اللہ نے شدید احتجاج کیا اور ایرانی سفیر کی بے دخلی کو گناہ قرار دے دیا۔

بیروت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حزب اللہ نے لبنان حکومت سے ایرانی سفیر کی بےدخلی کا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کی بے دخلی کے فیصلے کے سنگین اثرات ہوں گے، لبنانی حکومت ایرانی سفیر کی بےدخلی کا فیصلہ فوری واپس لے۔

واضح رہے کہ لبنان نے ایرانی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کاحکم دیا تھا۔