سعودی عرب کا عمر ہ زائرین کیلئے بڑا ریلیف، ویزوں میں توسیع کا اعلان

Calender Icon بدھ 25 مارچ 2026

ریاض:(ویب ڈیسک) جنگی صورتحال کے باعث سعودی عرب میں پھنسے زائرین کے لیے حکومت نے اہم سہولت فراہم کرتے ہوئے ویزوں میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 25 فروری کو ختم ہونے والے ویزوں کی مدت بڑھا کر 18 اپریل تک کر دی گئی ہے، تاکہ متاثرہ افراد کو واپسی کے لیے مناسب وقت مل سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع “ابشر” پلیٹ فارم کے ذریعے مقررہ فیس ادا کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی جرمانے کے ملک سے روانہ ہو سکتے ہیں۔سعودی حکام نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے وہ 18 اپریل سے قبل ملک چھوڑ دیں۔ یہ اقدام غیر معمولی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔