وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ ترین پیش رفت اور جاری کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی پائیدار سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور ملک کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات کے پیش نظر باہمی مشاورت جاری رکھنے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔