نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر نے لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی ہی خارجہ پالیسی پر سوالات اٹھا دیے اور اعتراف کیا کہ بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں بھارت کی پالیسیوں کے باعث ملک کو بین الاقوامی سطح پر مشکلات پیش آئی ہیں اور سفارتی سطح پر تنہائی کا تاثر بھی پیدا ہوا ہے۔ جے شنکر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ بعض معاملات میں پاکستان کو سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جبکہ بھارت کو مطلوبہ نتائج نہیں مل سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں بھارت کو اپنی خارجہ حکمت عملی پر ازسرنو غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر مؤثر کردار برقرار رکھا جا سکے۔
بھارتی خارجہ پالیسی پر تنقید، جے شنکر کا سفارتی تنہائی کا اعتراف
جمعرات 26 مارچ 2026












