سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روزہ تیزی کے بعد اچانک شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز ہی سے مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی اور یہ منفی رجحان دن بھر برقرار رہا۔ شدید فروخت کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 405 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 907 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔