لاہور(نیوزڈیسک): سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔
عدالت میں فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جج آصف حیات نے ریمارکس دیے کہ اگر 30 مارچ کو کسی نکتے پر مزید معاونت درکار ہوئی تو وکلاء عدالت کی رہنمائی کریں گے، جس کے بعد فیصلے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
سماعت کے دوران دونوں جانب سے تحریری دلائل بھی پیش کیے گئے جبکہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کی۔
یاد رہے کہ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے 100 کروڑ روپے ہرجانے کی استدعا کر رکھی ہے۔












جمعرات 26 مارچ 2026 