امریکا، ایران بالواسطہ مذاکرات جاری، پاکستان کا اہم سفارتی کردار

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور پاکستان اس عمل میں پیغامات کے تبادلے کے ذریعے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکا کی جانب سے 15 نکات ایران کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں ترکیہ اور مصر سمیت دیگر برادر ممالک بھی معاونت کر رہے ہیں، جبکہ سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔