ڈاکٹر روبینہ بھٹی کو پاک امریکہ تعلقات میں خدمات پر کانگریشنل ایوارڈسے نوازا گیا

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ممتاز سماجی رہنما ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی کو پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے اور سماجی خدمات کے اعتراف میں ’کانگریشنل ایپریسیشن ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ پاک امریکہ سمپوزیم کے دوران **Congressional Pakistan Caucus** کی جانب سے دیا گیا، جہاں مقررین نے ان کی خدمات کو سراہا۔ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے پاکستان میں پسماندہ طبقات کی تعلیم، معاشی بہتری اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، اور عوامی و نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین شہباز بھٹی اور بشارت کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے جو بین الاقوامی تعلقات کے فروغ میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ سماجی حلقوں نے ان کی کامیابی کو پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا۔