ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

Calender Icon جمعرات 26 مارچ 2026

ژوب: (نیوزڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز زمین کی سطح سے صرف 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ زلزلے کا اصل مرکز ژوب سے 110 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اچانک محسوس ہوتے ہی علاقے بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور شہری گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ بہت سے شہریوں نے گھبراہٹ میں کلمہ طیبہ کا بلند آواز میں ورد کیا اور اللہ سے حفاظت کی دعائیں مانگیں۔

ریسکیو سروسز کے مطابق اب تک کوئی نقصان رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ تاہم انتظامیہ نے علاقائی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔