بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 31 مارچ کے لیے مقرر کر دی ہے۔
رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کی ہے جس میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
عدالت نے نیب کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے، جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کے اعتراض کے ساتھ پیش کی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بھی سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی ہیں، جس کے بعد احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو دونوں کو سزائیں سنائی تھیں۔