چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان صلح قائم کرنے میں کامیاب ہو۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، کیونکہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں عالمی معیشت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ ملک کی سالمیت اور معیشت کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنی ذاتی گاڑی کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گاڑی قوانین کے مطابق خریدی گئی، اور اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر ارکان کے لیے بھی گاڑیاں قانونی طور پر فراہم کی گئی ہیں۔
دعا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان صلح کروا سکے: یوسف رضا گیلانی
جمعہ 27 مارچ 2026












