کراچی: گھریلو ناچاقی سے تنگ شہری بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا

Calender Icon جمعہ 27 مارچ 2026

کراچی کے علاقے کورنگی، ابراہیم حیدری میں ایک شہری گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کے پول پر چڑھ گیا۔
پولیس کے مطابق، واقعہ علی اکبر گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا اور شہری کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سیفٹی اقدامات کیے جبکہ ریسکیو اداروں کے اہلکار بھی طلب کیے گئے تاکہ شہری کو محفوظ طریقے سے نیچے اتارا جا سکے۔
ریسکیو اور پولیس اہلکار شہری کو نیچے لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اور علاقہ مکینوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس دوران قریب نہ جائیں اور اہلکاروں کی مدد کریں۔