وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے فروغ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیش لیس معیشت حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے 100فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں صارفین کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
انہوں نے کیش لیس معیشت کیلئے انٹرنیٹ فراہمی،ٹیکنالوجی تک عوام کی آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کی سکیم حکومتی سرپرستی میں جاری رکھی جائے۔
شہبازشریف نے بجلی اورگیس کےبلوں پر درج کیو آر کوڈ سے ادائیگیوں کیلئے مؤثر میڈیامہم چلانے ، تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو کیش لیس معیشت کے منصوبے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی ۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں میں ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کاعمل تیز کر دیا گیاہے، بیشترسرکاری اداروں میں دسمبر 2026 تک تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل ہو جائیں گی۔
بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی 100فیصدادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جا رہی ہیں، انٹرنیٹ کی عدم دستیابی میں بھی ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے جدیدنظام متعارف کرانے پر کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہر
15نومبر سے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کے ذریعے چیک کی ادائیگیاں ختم کی جارہی ہیں،16نومبر سے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس کی تمام ادائیگیاں راست ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوں گی۔













جمعہ 6 نومبر 2026 
