ملتان(نیوزڈیسک): رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سڑکوں پر آ کر احتجاج کرنے کی سیاست اب مؤثر نہیں رہی اور اس کا دور ختم ہو چکا ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی کی موجودہ حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں پی ٹی آئی کو اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
انہوں نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے متعدد اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، جس سے انتظامی معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگر کسی ایک صوبے میں کرپشن زیادہ نمایاں ہے تو وہ خیبر پختونخوا ہے، جس پر فوری توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب احتجاجی سیاست سے آگے بڑھ کر نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ وہ مؤثر سیاسی کردار ادا کر سکے۔
پی ٹی آئی کا سڑکوں پر نکلنے کا دور ختم ہوچکا، شیر افضل مروت
جمعہ 27 مارچ 2026












